تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہریدوار، 24 جون:منگل کی دیر رات شیام پور فلائی اوور پر ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے نے پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑادی۔
اطلاعات کے مطابق 55 سالہ ویر سنگھ اپنی بیوی منجو اور پانچ سالہ پوتے شیوا کے ساتھ بائیک پر ہریدوار سے شیام پور جا رہے تھے۔ ان کی موٹر سائیکل شیام پور فلائی اوور پر اندھیرے میں کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی شیام پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد ویر سنگھ، منجو اور شیوا کو مردہ قرار دیدیا۔

