بھگونت مان نے سکھوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا: بی جے پی

تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 جون: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے متنازعہ ویڈیو کے سلسلے میں گروگرام میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ مان نے مبینہ طور پر جھوٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے رقم کا استعمال کیا اور سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اکال تخت صاحب سے پانچ سکھ صاحبان نے حکم جاری کیا تھا کہ کسی بھی سکھ کا بھگونت مان سے کوئی رشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں بھگونت مان کو گرو کی مقدس تصویر پر شراب چھڑکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔