وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے علی گڑھ کو 462 کروڑ روپے کی 85 ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ دیا

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ, 22 جون:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے دور? علی گڑھ کے دوران ضلع کے لیے 462 کروڑ روپے مالیت کی 85 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں 177 کروڑ روپے کی 40 اسکیموں کا افتتاح جبکہ 285 کروڑ روپے کی 45 اسکیموں کا سنگِ بنیاد شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کا معائنہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کلیکٹریٹ میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے پرانے اور نئے منصوبوں، ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں اور امن و قانون کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
نمائش میدان میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’ترقی، ورثہ اور بہتر حکمرانی‘‘ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت کی قیادت میں علی گڑھ مسلسل ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔