تاثیر 26 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع کلکٹر دیپک کمار مشرا نے جمعرات کی شام روہتاس ضلع کے اکوڑھی گولہ میں واقع بنیادی صحت مرکز کا اچانک معائنہ کیا ۔ معائنہ دوران ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے کئی اہم مسائل سامنے آئے۔ ڈی ایم یہ جان کر ناراض ہو گئے کہ نوزائیدہ کو پرائیویٹ اسپتال میں بھیج دیا گیا، انھوں نے موقع پر موجود عملے کی سرزنش کی ۔ ڈی ایم نے واضح طور پر سوال کیا کہ جب سرکاری اسپتال میں تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں تو نوزائیدہ کو باہر کیوں بھیجا گیا؟، ہسپتال کے عملے نے جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ بچے کے اہل خانہ اسے رضاکارانہ طور پر ڈہری کے ایک نجی کلینک میں علاج کے لئے لے گئے تھے ۔ معائنہ دوران ڈی ایم نے ہسپتال کے تمام وارڈس و اسکے ہر کونے کا بھی بغور معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کو اچھی طرح چیک کیا، انھوں نے واضح طور پر ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ڈی ایم نے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرس کو سخت ہدایات جاری کر کہا کہ مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے، علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔ ہسپتال آنے والے ہر فرد کو بہتر سہولیات ملنی چاہئیں ۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم نیلیش کمار بھی موجود تھے،انکے علاوہ بی ڈی او روی رنجن اور دیگر کئی افسران موجود تھے اور ہسپتال کے انتظامات کے جائزے اور ضروری ہدایات دیں ۔ ڈی ایم کے اس سرپرائز انسپکشن کو ہسپتال کے نظام کے لئے بڑا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ انتظامیہ صحت کی خدمات کے حوالے سے اب کوئی سستی نہیں چاہتی ۔ آنے والے وقت میں ہسپتالوں کے کام کاج میں مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے ۔ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے ۔

