کولکاتا میں وزیراعلیٰ شوبھندو کے اسٹیج پر فرحاد اور ممتا بنرجی کی بھابھی نظر آئیں

تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 15 جون: مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے پیر کے روز وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار کولکاتا میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران اسٹیج اور پروگرام کے مقام پر ترنمول کانگریس سے وابستہ کئی اہم رہنما، کونسلر اور سابق عوامی نمائندے موجود نظر آئے۔
پروگرام میں سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بھابھی اور وارڈ نمبر 73 کی کونسلر کجری بنرجی بھی موجود تھیں۔ ان کے علاوہ کے ایم سی کے سابق میئر اور حال ہی میں عہدے سے مستعفی ہونے والے فرحاد حکیم بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر کونسلر اننیا بنرجی، جوئی بوس، سابق رکن اسمبلی دیباشیش کمار سمیت کئی دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔ پروگرام میں ریاستی وزیر شاشی پانجا کی بیٹی اور وزیر چندرما بھٹاچاریہ کے بیٹے کی موجودگی بھی توجہ کا مرکز رہی۔
کے ایم سی میں منعقدہ اس پروگرام میں وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے ”صفائی سے استقبال” مہم کا آغاز کیا۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ جنوبی کولکاتا کی رکن پارلیمان مالا رائے، سندیپن سہا اور جاوید خان بھی موجود تھے۔