ہاکی پرو لیگ: ہندوستانی ٹیم نے عالمی چیمپئن جرمنی کو 1-3 سے شکست دی

تاثیر 19 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

روٹرڈیم (نیدرلینڈز)، 18 جون: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2025تا2026 کے روٹرڈیم لیگ کے اپنے دوسرے میچ میں موجودہ عالمی چمپئن جرمنی کو 1-3 سے شکست دے کرشاندار جیت درج کی۔
ہندوستانی ٹیم کی جانب سے مندیپ سنگھ (7ویں منٹ)، شلانند لاکڑا (13ویں منٹ) اور نیلکانت شرما (35ویں منٹ) نے گول کیے، جب کہ جرمنی کی جانب سے واحد گول رافیل ہارٹکوف (45ویں منٹ) نے کیا۔
یہ میچ تجربہ کار مڈفیلڈر منپریت سنگھ کے لیے یادگار رہا۔ وہ سابق عظیم ہاکی کھلاڑی دلیپ ٹرکی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے ہاکی کھلاڑی بن گئے۔ منپریت نے اپنا 413 واں بین الاقوامی میچ کھیلا، جب کہ ٹرکی نے 412 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔
ہندوستان نے میچ کی اچھی شروعات کی اور گیند پر کنٹرول برقرار رکھا جس سے شروع سے ہی دباؤ پیدا ہوا۔ اس کا نتیجہ 7 ویں منٹ میں آیاجب مندیپ نے گول کرکے ہندوستان کو 0-1 کی برتری دلادی۔ پہلے کوارٹر کے اختتام سے ٹھیک پہلے، 13ویں منٹ میں، لاکڑا نے جرمن گول کیپر الیگزینڈر اسٹیڈلر کے پاس سے شاندار شاٹ لگا کر اسکورکو 0-2 کر دیا۔