موسم گرم اور یاترا سیزن کے پیش نظر شمالی ریلوے نے تین اضافی اے سی کوچز شامل کرنے کا اعلان کیا۔

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 19 جون :موسمِ گرما اور یاترا سیزن کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے شمالی ریلوے کے جموں ڈویڑن نے تین اہم ٹرینوں میں عارضی طور پر اضافی تھری اے سی کوچز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ویٹنگ لسٹ میں شامل مسافروں کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بڑھتے ہوئے مسافروں کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین نمبر 04082 میں 30 جون سے 4 اگست 2026 تک، ٹرین نمبر 12426 میں 27 جون سے 3 اگست 2026 تک اور ٹرین نمبر 22402 میں 21 جون سے 23 جون 2026 تک ایک ایک اضافی تھری اے سی کوچ لگائی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ ہر اضافی کوچ میں تقریباً 72 اضافی برتھیں دستیاب ہوں گی، جس سے کنفرم ریزرویشن کے امکانات بڑھیں گے اور خاندانوں سمیت دیگر مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔