صنعتی ترقی بہار کو خوشحالی کی طرف لے جائے گی: وزیر اعلیٰ

تاثیر 03 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 3 جون:بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بدھ کے روز محکمہ لوک سیوک ا?واس واقع سنکلپ سبھاگر میں صنعت کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ریاست کی صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے سلسلے میں عہدیداروں کو کئی اہم ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعتی ترقی بہار کو خوشحالی کی طرف لے جائے گی اور یہ ریاست کے معاشی اور سماجی منظر نامے کو بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد بہار کو صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے صنعتی انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں 11 میگا انڈسٹریل پارک قائم کریں اور تمام 38 اضلاع میں فوڈ پارک کی ترقی کو تیز کریں۔ اس سے زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی بہتر قیمتیں ملنے کو یقینی بنایا جائے گا۔