تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اندور، 7جون: مدھیہ پردیش لیگ (ایم پی ایل) ٹی 20 سندھیا کپ 2026 میں جبل پور رائل لائنز نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں اندور پنک پینتھرس کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جبل پور رائل لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اندور پنک پینتھرس نے بلے بازی کی اور 20 اوورمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔ جواب میں جبل پور نے 18 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 149 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

