تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوئیڈا، 17 جون : نوئیڈا کے سیکٹر 33 میں رجسٹری آفس کمپلیکس میں بدھ کو ساتویں دن بھی وکلاء کی ہڑتال جاری رہی۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر پروین ڈیڑھا کی قیادت میں وکلاء نے حکومت کے ای-رجسٹریشن سسٹم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ریاست کے ا سٹیمپ اور رجسٹریشن کے وزیر رویندر جیسوال کا پتلا جلایا۔
اس موقع پر وکلاء ، ڈیڈ رائٹرز اور اسٹیمپ وینڈرز نے متفقہ طور پر کہا کہ ای-رجسٹریشن سسٹم روایتی نظام اور اس سے وابستہ ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی پر برا اثر ڈالے گا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس نظام کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور متعلقہ فریقین سے بات چیت کرکے اس کا عملی حل نکالا جائے۔ نوئیڈا بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پر کوئی مثبت فیصلہ نہیں لیا جاتا احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ پیر سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

