لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بالتل میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

تاثیر 28 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 28 جون :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو بالتل بیس کیمپ میں شری امرناتھ جی یاترا کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی)، جموں و کشمیر انتظامیہ اور حکومت ہند کی مربوط کوششوں سے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن کی ’شبھم – شیوم‘ مہم کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد اس سال کی یاترا کو پائیدار، صاف ستھرا اور زیرو لینڈ فل کرنا ہے۔
تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، سنہا نے جامع اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے حکام بالخصوص سیکورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی۔شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور حکومت ہند کی اجتماعی کوششوں سے کئی مہینوں سے تیاریاں جاری ہیں۔ جامع اور فول پروف انتظامات کرنے پر میں تمام عہدیداروں، خاص طور پر سیکورٹی ایجنسیوں کی تعریف کرتا ہوں۔