تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ ) سمری تھانہ علاقے کے مادھو پور گاؤں سے ایک شادی شدہ خاتون اور اس کی دو سالہ بیٹی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں خاتون کے بھائی کی شکایت پر سمری تھانہ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ارریہ ضلع کے نرپت گنج تھانہ علاقے کے پوستاہا گاؤں رہائشی سوچن یادو نے تھانے میں دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ ان کی بہن روپا دیوی کی شادی سال 2022 میں مادھوپور گاؤں رہائشی ارجن یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے اضافی جہیز کے طور پر تین لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ہراساں اور اذیت دیتے تھے درخواست میں شوہر ارجن یادو، راجیش کمار، سسر ڈومو یادو، ساس مالتی دیوی اور کویتا دیوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ تقریباً 15 روز قبل روپا دیوی کے ساتھ مارپیٹ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا گیا تھا اہل خانہ کے مطابق روپا دیوی اور اس کی تقریباً دو سالہ بیٹی 14 جون سے لاپتہ ہیں۔ کافی تلاش کے باوجود دونوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس وجہ سے اہل خانہ نے ماں اور بیٹی کے ساتھ کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اس معاملے میں سمری تھانے میں مقدمہ نمبر 122/26 درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقدمے کی تحقیقات کی ذمہ داری سب انسپکٹر منوج کمار شرما کو سونپی گئی ہے۔ پولیس معاملے کے تمام پہلوؤں سے جانچ کر رہی ہے

