محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ اسے شہر اللہ”اللہ کا مہینہ” کہا جاتا ہے۔

تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

شہادتِ حسین کا تعلق اسی مہینے کی 10 محرم سے ہے، جسے یومِ عاشورہ کہتے ہیں۔

1. محرم الحرام کی فضیلت
– قرآن میں اللہ فرماتا ہے: “بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں… ان میں سے چار حرمت والے ہیں”
محرم ان چار میں سے ایک ہے۔
– نبی ﷺ نے فرمایا: “رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے”
– 10 محرم کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔

2. شہادتِ حسین رضی اللہ عنہ
واقعہ: 10 محرم 61 ہجری کو کربلا، میں نواسہ رسول حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما، ان کے اہل بیت اور 72 ساتھی یزیدی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

پس منظر:
حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے یزید کی بیعت سے انکار کیا کیونکہ وہ اسے اسلام کے اصولوں کے خلاف سمجھتے تھے۔ کوفہ کے لوگوں کے بلاوے پر وہ کربلا پہنچے، لیکن کوفہ والوں نے وعدہ خلافی کی پھر یزید کی فوج نے گھیر لیا۔ پانی بند کر دیا گیا۔ 10 محرم کو المناک واقعہ کربلا ہوا جس میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء شہید ہو گئے۔

3. مسلمانوں کا رویہ
اہل سنت کے نزدیک:
– یہ دن صبر، حق پر ڈٹ جانے اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
– 9 اور 10 یا 10 اور 11 محرم کا روزہ رکھنا مسنون ہے، تاکہ یہودیوں کی مشابہت سے بچا جائے جو صرف 10 کا روزہ رکھتے تھے۔
– نوحہ، ماتم، سینہ کوبی اور خود کو تکلیف پہنچانا شریعت میں ثابت نہیں لہذا اس طرح کے بدعات ورسومات سے پرہیز کرنا لازم ہے جو روافض کا طریقہ کار رہا ہے
– حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت حق و باطل کے فرق کو واضح کرنے والی عظیم قربانی ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: _”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے محبت ایمان کا حصہ ہے

مفتی محمد مختار قاسمی
– مہتمم جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن حمزہ پور شیر گھاٹی گیا
– بہار موبائل8279898411