تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 جون : نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے ہزاروں کارکنوں نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ہیڈکوارٹر کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرے کے دوران کارکنان علامتی طور پر کٹھ پتلیاں اٹھائے ہوئے تھے اور کمیشن کی آزادی اور غیر جانبداری پر سوال اٹھارہے تھے۔
احتجاج کرنے والے کارکنوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے کام کاج اور اس کے کچھ حالیہ فیصلوں نے اس کی غیر جانبداری اور جمہوری اقدار سے وابستگی پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ این ایس یو آئی کے کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی آویزاں کیے جن میں شفافیت، احتساب اور آئینی اداروں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

