گنگا ندی کے کناروں کے تحفظ کے کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 جون:محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے آج بھوجپور ضلع کے شاہ پور بلاک کے تحت اتر پردیش کی سرحد سے متصل جاونیا گاوں میں گنگا ندی کے کنارے جاری اینٹی ایروشن کاموں کا سائٹ کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انہوں نے پیش رفت، کام کے معیار اور سیلاب سے پہلے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سکریٹری نے مقامی لوگوں سے ان کے مسائل، تجاویز اور توقعات کے بارے میں جاننے کے لیے بات چیت کی اور جاری کاموں پر ان کی رائے حاصل کی۔ لوگوں نے گنگا ندی کے مسلسل کٹاو سے درپیش چیلنجوں کا اشتراک کیا اور کٹاو? روکنے اور تحفظ کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
معائنہ کے دوران عہدیداروں نے بتایا کہ گنگاندی کے دائیں کنارے پر واقع گنگاپور، بھوسولا، نند پور اور دامودر پور (جاونیا) کے گاو?ں کو کٹاو? سے بچانے کے لیے تقریباً 1,200 میٹر کی لمبائی کے ساتھ اینٹی ایروشن کام کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی انتظامی منظوری52.56 کروڑ ہے، اور فی الحال کام جاری ہے۔