تاثیر 04 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 جون: وزیر اعظم نریندر مودی کل (5 جون) گجرات اور دمن کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وہ گجرات کے سورت میں تقریباً 18,800 کروڑ روپے اور دمن میں تقریباً 2,970 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں وقف کریں گے۔ وزیر اعظم لکشدیپ میں 885 کروڑ روپے کے بندرگاہی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے آج بتایاکہ وہ کل دوپہر 2:30 بجے ضلع سورت کے ہزیرہ پہنچیں گے اور وہاں جاری صنعتی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ سڑک، توانائی اور صنعتی شعبوں میں 18,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

