اے ٹی ایم کارڈ بدل کر اکاونٹ سے پیسے نکالنے والے تین بدمعاشوں کے ساتھ پولیس کا انکاونٹر، ایک زخمی

تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 7 جون: تھانہ بیسرکھ پولیس نے ہفتے کی دیر رات ایک انکاونٹر کے دوران تین بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی طرف سے چلائی گئی گولی ایک بدمعاش کے پیر میں لگی ہے۔ یہ بدمعاش اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے والے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر اور دھوکہ دہی سے ان کا اے ٹی ایم کارڈ بدل کر ان کے اکاونٹ سے موٹی رقم نکال لیتے تھے۔ ان بدمعاشوں نے 12 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ا?ف پولیس (ڈی سی پی) سینٹرل زون شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ بیسرکھ پولیس ہفتے کی دیر رات بیریئر لگا کر ایس کے اے چوراہے پر چیمنگ کر رہی تھی۔ تبھی گرین ا?رک سوسائٹی کی طرف سے ا? رہی ایک موٹر سائیکل، جس پر تین لوگ سوار تھے، مشکوک نظر ا?نے پر پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بدمعاش رکنے کے بجائے موٹر سائیکل موڑ کر بھاگنے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بدمعاشوں کا پیچھا کر کے انہیں گھیر لیا۔ اپنے ا?پ کو پولیس سے گھرا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ پولیس کی چلائی گئی گولی سالار پور کے رہنے والے سہیل ملک کے پیر میں لگی۔