تاثیر 03 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 3 جون: گوہاٹی سے لاپتہ ہونے والی چار نابالغ طالبات کو بشیشٹھ پولیس نےبحفاظت بازیاب کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ تمام طالبات کو مغربی بنگال کے ہاوڑہ سے بحفاظت بچا لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق 11-12 سال کی چار لڑکیاں، جو 6 اور 7 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں، پیر کو اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ اس واقعہ سے ان کے اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی اور پولیس نے فوری طور پر تلاش شروع کر دی۔
بشیشٹھ پولیس کی فوری کارروائی اور مربوط کوششوں کی بدولت طلباء کو ہاوڑہ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ان سب کو بعد میں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ طالبات کن حالات میں وہاں پہنچی اور کیا اس واقعہ میں کسی اور شخص کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔

