بہار میں صنعتیں لگانا آسان ہوا، 30 دن میں دی جائے گی منظوری: وزیر اعلیٰ

تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 جون: وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں ایک تاریخی فیصلہ لیا گیا جس کا مقصد بہار کو تیز صنعتی ترقی، وسیع پیمانے پر روزگار پیدا کرنے اور اقتصادی خود انحصاری کی طرف آگے بڑھانا ہے۔ اس میں بہار صنعتی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق قواعد، 2016 کے تحت ریاستی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ سکریٹریٹ کو واحد نوڈل ایجنسی کے طور پر اختیار دیتے ہوئے ، اسے وسیع انتظامی اور قانونی اختیارات فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں سرمایہ کاروں کے لیے صنعتیں لگانا آسان ہو گیا ہے۔ ان کے لئے ایک آسا ن، شفاف اور بروقت عمل کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت کا واضح ہدف صنعتوں کے قیام میں شامل عمل کو آسان بنانا اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری تاخیر اور انتظامی پیچیدگیوں سے پاک کرنا ہے۔