تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 2 جون :تلنگانہ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ(سی آئی ڈی) نے آج ’ڈافابیٹ‘ نامی آن لائن سٹے بازی پلیٹ فارم سے جڑے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 11 افرادکوگرفتارکرلیا۔ گرفتار شدگان میں گجرات کے دو اہم منتظمین اور ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ سی آئی ڈی کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک مختلف ریاستوں میں پھیلے جعلی بینک کھاتوں،فرضی کمپنیوں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے والی ٹیموں کے پیچیدہ جال کے ذریعے کام کر رہا تھا۔ تلنگانہ سی آئی ڈی کی ڈائریکٹرجنرل چاروسنہانے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ریاستی حکومت نے آن لائن سٹے بازی ایپس اوران سے وابستہ دھوکہ دہی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی، جس نے اس بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگایا۔

