تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 جون: مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے وزیر منوہر لال نے بدھ کو مرکزی سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر دہلی میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری اور ڈی ایم آر سی کے چیئرمین کے سری نواس کے ساتھ سینئر افسران بھی موجود تھے۔
منوہر لال نے کہا کہ یہ دہلی کے شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ راہداری کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، نیشنل وار میموریل، اور سپریم کورٹ جیسے اہم قومی اداروں اور لینڈ مارک تک آسان کنیکٹیوٹی فراہم کرے گا جس سے روازانہ ہزاروں ملازمین ،شہریوں اور آمد و رفت کرنے والوں کے لئے رسائی آسان ہو جائے گی۔

