منی پور میں یو این ایل ایف (پی)تنظیم کا ایک شدت پسند گرفتار

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 29 جولائی: منی پور میں سکیورٹی فورسز نے 28 جولائی کوغیر قانونی وصولی کے خلاف چلائے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران کالعدم شدت پسند تنظیم یو این ایل ایف(پی) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا۔گرفتار شدت پسند کی شناخت تنظیم کے سارجنٹ میجر سمادرم جگت سنگھ عرف تھمبالجاؤ عرف رومن (49 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ضلع تھوبل کے ہاؤکھا علاقے کا رہائشی ہے اور اس وقت ضلع کاکچنگ کے توکپا چنگ مایائی لیکائی علاقے میں مقیم تھا۔سکیورٹی فورسز نے اسے آرونگ تھانہ کے حدود سے گرفتار کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں سرگرم طور پر ملوث تھا۔ واقعے کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔