تاثیر 19 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کو گمراہ کرنے، نشے کی حالت میں ہنگامہ کرنے اور غیر قانونی نیپالی شراب برآمد ہونے کے معاملے میں چار افراد کو گرفتار کر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تھانہ صدر بسنت کمار کے مطابق 18 جولائی کی رات تقریباً 10:15 بجے چھوٹو کمار، سمن سہنی اور منجو دیوی تھانہ پہنچے اور اطلاع دی کہ پنیشلہ چوک سے ان کی اسپلینڈر پلس موٹر سائیکل (BR07AR-3490) چوری ہو گئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ان کے بیانات مشکوک محسوس ہوئے۔ اسی دوران ڈائل-112 پولیس سے اطلاع ملی کہ پنیشلہ کے قریب مقامی لوگوں نے مذکورہ موٹر سائیکل کو پکڑ رکھا ہے اور وہاں ہنگامہ ہو رہا ہے پولیس نے شکایت کنندگان سے کہا کہ وہ موقع پر جا کر اپنی موٹر سائیکل لے لیں، لیکن انہوں نے وہاں جانے سے گریز کیا۔ اسی دوران سمن سہنی نے تھانہ احاطے میں ہنگامہ کیا، پولیس کو دھمکیاں دے کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب ڈائل-112 پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کی موجودگی میں موٹر سائیکل کی ڈکی کھلوانے کی کوشش کی۔ چابی نہ ہونے پر ڈِکی توڑی گئی، جس میں سے صوفیہ نیپالی شراب کی تین بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اس کے بعد پولیس نے چھوٹو کمار کا بریتھ اینالائزر سے ٹیسٹ کیا، جس میں اس کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی جب پولیس چھوٹو کمار کو لے کر موقع پر پہنچی تو مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھوٹو کمار اور متھیلیش کمار کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے دوران دونوں اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پوچھ گچھ میں چھوٹو کمار نے اعتراف کیا کہ شراب وہ اور متھیلیش کمار ہی لائے تھے اور خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی اطلاع دینے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے تحت اس نے اپنے بھائی اور والدہ کو تھانہ بھیجا تھا پولیس نے موٹر سائیکل اور تین بوتل نیپالی شراب ضبط کرکے چھوٹو کمار کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں کارروائی کے دوران راکیش کمار اور فرار سمن سہنی کو بھی نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ بریتھ اینالائزر جانچ میں دونوں کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی اس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر متھیلیش کمار عرف مکیش کمار کو بھی گرفتار کر لیا، جس کے نشے میں ہونے کی بھی تصدیق ہوئی تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ چاروں ملزمان، چھوٹو کمار، سمن سہنی، راکیش کمار اور مکیش کمار عرف متھیلیش کمار کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے

