تاثیر 19 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ بلاک کی سمری پنچایت میں واقع پلس ٹو واسودیو مشر ہائی اسکول کے احاطے میں اتوار کے روز سرسوتی ودیا نکیتن آدرش ودیالیہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ریاست کے 551 ماڈل اسکولوں کے ساتھ سمری کے سرسوتی ودیا نکیتن آدرش ودیالیہ کا بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اسکول احاطے میں منعقدہ پروگرام کے دوران موجود لوگوں نے افتتاحی تقریب کی براہِ راست نشریات دیکھی
اس موقع پر کیوٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراری موہن جھا، بی ڈی او وکرم بھاسکر، بی ای او ونود کمار، پرنسپل ڈاکٹر ایس۔ ایس۔ پرساد سمیت اساتذہ، طلبہ و طالبات اور بڑی تعداد میں سرپرست موجود تھےاپنے خطاب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر مراری موہن جھا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سماج کے آخری صف میں کھڑے بچوں تک معیاری اور جدید تعلیم پہنچانے کے مقصد سے ماڈل اسکولوں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسوتی ودیا نکیتن آدرش ودیالیہ فی الحال محدود وسائل کے ساتھ شروع کیا گیا ہے، تاہم وقت کے ساتھ یہاں تمام ضروری تعلیمی اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ دیہی علاقوں کے طلبہ کو بھی بہتر تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات سے استفادہ حاصل ہو۔ اس موقع پر اساتذہ سنجے کمار، وریندر کمار کیسری، ششی پربھا کماری، اجے کمار، سمن، چندر بھوشن کمار سنگھ، انور عالم، عفت پروین، پریانکا اگروال، آبھا کماری، کویتا کماری، اُپیندر کمار جھا، رام للا ٹھاکر، نریش منڈل سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے

