تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 7 جولائی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو دہلی میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت ‘مشن 70 لاکھ’ شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے 300 نئی الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور ساتھ ہی کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔مرکزی وزیر جنگلات اور ماحولیات بھوپیندر یادو، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلی ریکھا گپتا، وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا، وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا اس موقع پر موجود رہنماؤں میں شامل تھے۔ یہ تقریب آر کے پورم سنٹرل پارک میں منعقد ہوئی۔
اس سے قبل آج وزیر داخلہ امت شاہ نے سینٹرل رج اور نانک پورہ رج پر پودے لگائے۔ اس موقع پر وزیر اعلی ریکھا گپتا، دہلی کے وزرا موجود تھے۔

