تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جکارتہ، 7 جولائی: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ‘جمہوریہ انڈونیشیا کا بنتانگ آدیپورنا’ عطا کیا۔صدر سوبیانتو نے جکارتہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعظم مودی کو یہ باوقار اعزاز عطا کیا۔ یہ انڈونیشیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ یہ اعزاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے انڈونیشیا کی سالمیت، خودمختاری اور عزت کے لیے قابل ذکر کام کیے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ”آج صبح مجھے انڈونیشیا کے سب سے بڑے اعزاز سے بڑے خلوص اور احترام کے ساتھ نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے ہے۔ یہ انڈونیشیا کے عوام کے جذبات، ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خراج تحسین ہے۔ ”
وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو، حکومت اور عوام کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان گہرے اعتماد، دوستی اور صدیوں پرانے ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔

