وزیراعلیٰ نے 84 پولیس گاڑیوں کا افتتاح کیا

تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 17 جولائی: وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کے روز بہار پولیس کے استعمال کے لئے 48 پولیس بسیں اور 30 چار پہیہ گاڑیوں سمیت کل 84 گاڑیوں کا وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں ’’سمواد‘‘ کے سامنے ایک اسٹیج سے افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے پولیس کی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پولیس گاڑیوں کا افتتاح کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ نے افسران سے ان کی ا?پریشنل صلاحیتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی ان گاڑیوں کی دستیابی سے ریاست میں پولیسنگ کی کارکردگی اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا اور امن و امان کی بحالی میں ا?سانی ہوگی۔