تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سپول، 17 جولائی: صدر تھانہ علاقے کے چین سنگھ پٹی وارڈ نمبر 2 میں جمعہ کی صبح دھان کے کھیت (چور) سے 25 سالہ نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔متوفی کی شناخت ڈوما سدا ولد نتھنی سدا کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ ڈوما سدا ماہی گیری کے لئے جمعرات کی رات گھر سے نکلا تھا۔ رات تک جب وہ واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جمعہ کی صبح گاو?ں کی خواتین دھان لگانے کے لیے دھان کے کھیت میں گئیں۔ اسی دوران انہوں نے چور میں ایک نوجوان کو بے ہوش دیکھا۔ قریب جا کرپہچان کرنے پر ڈوما سدا نکلا۔ اس کے بعد اہل خانہ اور صدر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

