تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گلاسگو، 28 جولائی:کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندوستان کے ویٹ لفٹر ولوری اجے بابو نے ہندوستانی وقت کے مطابق منگل کو علی الصبح مردوں کے 79 کلوگرام وزن کے زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں اجے بابو طویل عرصے تک سونے کے تمغے کی دوڑ میں آگے رہے، لیکن ملیشیا کے محمد ایری ہدایت نے آخری کوشش میں کھیلوں کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔اجے بابو نے اسنیچ مقابلے میں 149 کلوگرام وزن کامیابی کے ساتھ اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بنایا۔ دوسری کوشش میں وہ ناکام رہے تھے، لیکن تیسری کوشش میں اسی وزن کو اٹھا کر انہوں نے شاندار واپسی کی اور اسنیچ کے بعد پہلا مقام حاصل کیا۔ کلین اینڈ جیرک میں بھی ہندوستانی کھلاڑی نے مسلسل تینوں کوششیں کامیاب بنائیں۔

