جگجیون رام کی 40ویں برسی پر کانگریس نے خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 6 جولائی :آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور ہندوستان کے سابق نائب وزیر اعظم جگجیون رام کی 40ویں برسی پیر کے روز ریاستی کانگریس صدر راجیش رام کی صدارت میں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منائی گئی۔اس موقع پر موجود رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر راجیش رام نے کہا کہ بابو جگجیون رام ہندوستانی سیاست کے ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی انصاف، مساوات اور پسماندہ افراد کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ ان کی جدوجہد، سادگی اور قوم کی تعمیر میں شراکت آج بھی اہل وطن کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بابو جگجیون رام نے تحریک آزادی سے شروع ہوکر ملک کی ترقی اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔