تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہرادون، 18 جولائی: اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں رشی کیش-بدری ناتھ قومی شاہراہ اور کیدار ناتھ قومی شاہراہ کو جوڑنے کے لیے تعمیر کی جا رہی 900 میٹر طویل سرنگ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا 200 میٹر طویل پل بھی اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے بدری ناتھ اور کیدار ناتھ دھام آنے جانے والے عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی بڑی راحت ملے گی۔ضلع مجسٹریٹ وشال مشرا نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام 31 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد پل کے معیار، حفاظت اور تکنیکی معیارات کی جانچ کے لیے ضروری ٹیسٹنگ اور ٹرائل کا عمل شروع کیا جائے گا۔

