جینیفر ونگیٹ کی شادی کی خبروں نے زور پکڑا

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،18 جولائی:معروف ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگیٹ کی مبینہ شادی کو لے کر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جینیفر نے 16 جولائی کو برطانیہ میں سنگاپور کے تاجر ولیم اسمٰعیل کے ساتھ ایک نجی تقریب میں شادی کر لی ہے۔ تاہم، اداکارہ یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند ویڈیوز نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔ ان ویڈیوز میں جینیفر سفید ویڈنگ گاؤن کا ٹرائل کرتی اور ڈیزائنرز کے ساتھ لباس کی باریکیوں پر گفتگو کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ایک اور کلپ میں وہ تیار شدہ ویڈنگ ڈریس پہن کر بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح ان کی شادی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔