تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،10 جولائی:بالی ووڈ کے کنگ خان کے نام سے مشہورشاہ رخ کے بیٹے آرین خان کاایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں مداح اور پیپررازی کی زبردست بھیڑ کے درمیان افراتفری کا ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ راگھو جویال کی سالگرہ تقریب سے واپس لوٹ رہے آرین کو ان کی سیکورٹی ٹیم کی مدد سے بھیڑ کے درمیان سے محفوظ باہر نکالنا پڑا۔ اس دوران ایک مداح توازن کھو کر زمین پر گیا، حالانکہ اس کوکوئی سنگین چوٹ نہیں لگی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سیکورٹی اہلکار آرین کے چاروں طرف سیکورٹی دائرہ بنا کر انہیں گاڑی تک پہنچاتینظرآرہیہیں۔ بھیڑ کی وجہ سے کچھ دیر تک افراتفری کا ماحول بنارہا۔ واقعہ کے دوران آرین بھی اچانک ہوئی افراتفری سے حیران دکھائی دیئے ، جبکہ سیکورٹی ٹیم نے صورتحال کو قابو کرکے انہیں محفوظ وہاں سے روانہ کیا۔
واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے سلوک کی تنقید کی۔ یوزرس نے مشہور شخصیات کی رازداری اور سیکورٹی کااحترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیت بھی عام لوگوں کی طرح محفوظ ماحول کی حقدار ہیں ۔ کئی لوگوں نے ایسے حالات سے بچنے کے لئے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترانتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔

