کرور بھگدڑمعمالہ :تمل ناڈو سی ایم وجے نے متاثرہ خاندان کے 32 افراد کو سرکاری ملازمتوں کیلئے تقرری خط سونپے

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کرور، 10 جولائی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور تمل ناڈو ویتری کڑگم (ٹی وی کے) کے صدر جوزف وجے نے جمعہ کو ان 32 افراد کے خاندانوں میں سے ہر ایک کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لئے تقرری خط سونپے جنہوں نے گزشتہ سال کرور میں ایک انتخابی مہم کے جلسے کے دوران بھگدڑ میں اپنی جان گنوائی تھی۔ کرور کے ایٹلس گراؤنڈ میں منعقدہ اس تقریب میں پارٹی کارکنان، متوفی کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جوزف وجے تروچیراپلی ہوائی اڈے سے بذریعہ سڑک کرور پہنچے۔ راستے میں مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ تقرری کے خطوط تقسیم کرنے کے بعد، انہوں نے کرور بھگدڑ کو اپنی عوامی زندگی کا سب سے المناک واقعہ قرار دیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے خطاب میں وجے نے کہا کہ کرور کا واقعہ ان کی زندگی کا سب سے گہرا زخم تھا اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ واقعہ کے وقت جائے وقوعہ سے چلے گئے تھے لیکن عوام کی حفاظت ان کی اولین ترجیح تھی۔