دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر پولیس سے جواب طلب کیا

تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 جولائی:دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میں فسادات سازش رچنے کے ملزم شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے دہلی پولیس کو دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ ضمانت عرضی پر اگلی سماعت 27 اگست کو ہوگی۔
شرجیل امام نے ٹرائل کورٹ کے 4 جولائی کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 4 جولائی کو کڑکڑڈوما کورٹ نے شرجیل امام کے ساتھ ساتھ عمر خالد کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھیں۔ امام نے کڑکڑڈوما کورٹ میں ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد دائر کی تھی، جس میں دونوں کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
شرجیل امام نے اپنی ضمانت عرضی میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت عرضی مسترد کرنے کے حکم کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود مقدمے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔حتٰی کہ الزامات عائد کرنے پر بھی دلائل مکمل نہیں ہوئے ہیں۔