ہائیڈروجن ٹرین کی دہلی تک ہوگی توسیع، آزمائش شروع: اشونی ویشنو

تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 17 جولائی: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو مستقبل قریب میں دہلی تک توسیع دی جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جیند میں ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو عوام کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ فی الحال یہ ٹرین جیند سے سونی پت تک چلے گی۔
ریلوے کی وزارت نے سونی پت-دہلی ریل لائن پر ہائیڈروجن ٹرین کی آزمائش (ٹرائل)شروع کر دی ہے۔آزمائش مکمل ہونے کے بعد جلد ہی ہائیڈروجن ٹرین کو جیندسے دہلی تک توسیع دی جائے گی۔ اگر یہ پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو ملک کے دیگر حصوں میں ہائیڈروجن ٹرینیں متعارف کرائی جائیں گی۔