ستارا میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 8 جولائی:مہاراشٹر کے ضلع ستارا کے فالٹن تعلقہ کے کھام گاؤں میں بدھ کی صبح پیش آئے ایک المناک حادثے میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ٹوٹا ہوا تار بجلی کی مرکزی لائن سے ٹکرا گیا، جس کے باعث اس میں کرنٹ دوڑنے لگا اور یکے بعد دیگرے اس کے رابطے میں آنے سے خاندان کے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت ستیش کسان شندے (45)، ان کی اہلیہ گنگو شندے (42)، بیٹے سچن اور بیٹی آرتی کے طور پر ہوئی ہے۔ چاروں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جس کے باعث پورے گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔ تحقیقات سے وابستہ پولیس افسر نے بتایا کہ کھام گاؤں میں ایک بجلی کا تار ٹوٹ کر مرکزی برقی لائن پر گر گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے تار میں بھی کرنٹ دوڑنے لگا۔