دیسی شراب معاملے میں مفرور ملزم گرفتار

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے تھانہ کاند نمبر 175/26 مفرور ملزم کورا گاؤں باشندہ رام ٹھاکر کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق، قبل ازاں گشت کے دوران چوکیدار عثمان نداف کی اطلاع پر بھرواڑہ تیلیاباغ واقع بھارت گیس ایجنسی کے قریب چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ اس دوران سرہا ٹولہ کے رہائشی سکیندر سہنی کو ایک پیشن پرو موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل کے قریب رکھے ہوئے بورے اور ڈِکی سے مجموعی طور پر 24 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی تھی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا فیکن ٹھاکر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا چیسس نمبر مٹا ہوا پایا گیا جبکہ گاڑی کے قانونی کاغذات بھی پیش نہیں کیے جا سکے تھے۔ پولیس نے شراب اور موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے سکیندر سہنی کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کے خلاف بہار  ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا اسی مقدمے کی تفتیش کے دوران مطلوب گاڑی کے مالک رام ٹھاکر کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ انچارج بسنت کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے