تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)سمری تھانہ علاقے کے گوڑا گاؤں میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 7.5 لیٹر دیسی چلائی شراب برآمد کی۔ کارروائی کے دوران بھراٹھی پنچایت کے وارڈ نمبر 01 کی وارڈ رکن کے گھر سے شراب ملنے پر گوڑا گاؤں کے رہائشی سیتا رام سہنی کی اہلیہ سبیتا دیوی کو گرفتار کر لیا گیا تھانہ انچارج اروند کمار نے بتایا کہ منگل کی شام گشت کے دوران موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پانچ لیٹر کے ایک گیلن، دو لیٹر کی ایک بوتل اور آدھا لیٹر کی ایک دوسری بوتل سے مجموعی طور پر 7.5 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے شراب ضبط کرتے ہوئے ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں ایکسائز ایکٹ، 2016 کی دفعہ 30(اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش کی ذمہ داری سب انسپکٹر پنّا لال سنگھ کو سونپی گئی ہے

