تاثیر 31 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 31 جولائی: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آج پارلیمنٹ کی طرف سے ‘پبلک ایگزامینیشن (پبلک امتحانات میں غلط طور طریقوں کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026’ کی منظوری کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کو بتایا کہ امتحان کے پیپر لیک جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے لایا گیا یہ بل اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کی حمایت سے منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی کوئی حقیقی مخالفت نہیں تھی اور جو بھی اختلاف رائے ظاہر ہوا وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر تھا۔

