تاثیر 31 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 31 جولائی:مغربی بنگال میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق ایم ایل اے اور سابق میئر سبیاساچی دتہ کے لیے مشکلات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی پولیس کی کارروائی کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ان کے خلاف تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔ جمعہ کی صبح، ای ڈی نے کولکاتا سمیت کل 11 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے، جن میں پارک اسٹریٹ، کھیدر پور اور شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی کی کارروائی سبیاساچی دتہ سے منسلک احاطے اور ان کے قریبی لوگوں پر کی جا رہی ہے۔ ایجنسی مالی لین دین اور غیر قانونی اثاثوں سے متعلق دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 8 جون کو بدھان نگر نارتھ پولیس نے سبیاساچی دت کو ناجائزوصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے کئی مقامات پر تلاشی لی۔ تفتیش کے دوران راجرہاٹ میں ان کے فلیٹ اور بینک لاکرز سے تقریبا ساڑھے تین کلو سونا برآمد ہوا۔

