ریت اور شراب مافیا کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی، مطلوب شخص پرکاش اپادھیائے سمیت چار افراد گرفتار

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 9 جولائی :ضلع کے درولی تھانہ علاقے میں ریت کی غیر قانونی کانکنی، پولیس ٹیم پر حملہ اور شراب کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاو?ن میں پولیس نے بدنام زمانہ ریت اور شراب مافیا پرکاش اپادھیائے سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ملزمین کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، چار کارتوس، ایک بولیرو گاڑی اور چھ موبائل فون برا?مد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد بھی ضبط کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا نے بتایا کہ 28 جون 2026 کو درولی تھانہ علاقے میں غیر قانونی ریت سے لدے ٹریکٹر کی زد میں ا?کر ایک شخص کی موت ہوگئی۔واقعے کے بعد ہجوم نے جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ معاملے کی تفتیش کے دوران ا?ٹھ ملزمین کو گرفتار کرکے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور، تریبھون راج بھر، گاڑی کے مالک وید پرکاش اپادھیائے عرف بھولا اور پرکاش اپادھیائے کے کہنے پر ریت کی غیر قانونی کانکنی میں ملوث تھا۔انہوں نے بتایا کہ 7 جولائی کو ایک اطلاع ملی کہ اس معاملے میں مطلوب ملزم پرکاش اپادھیائے ایک بولیرو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ درولی جا رہا ہے۔