سیوان کے ایکسائز انسپکٹر کے خلاف پانچ مقامات پر ای او یو کی چھاپہ ماری

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 9 جولائی :اقتصادی جرائم یونٹ (ا ی او یو ) نے آمدنی سے زائد اثاثہ کے الزام میں سیوان ایکسائز انسپکٹر انکیش کمار گونڈ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔جمعرات کی صبح ای او یو کی ٹیم نے سیوان میں ان کے پانچ مقامات پر بیک وقت چھاپہ ماری کی،جن میں ان کے دفتر، رہائش گاہ، پٹنہ اور مونگیر شامل ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس سطح کے افسران کی قیادت میں تمام مقامات پر تلاشی لی گئی۔بہار پولیس ہیڈ کوارٹر (اقتصادی جرائم ڈویزن) کے مطابق معتبر ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کی تصدیق کے دوران انکیش کمار گونڈ کے خلاف معلومات ا?مدنی سے غیر متناسب اثاثے بنانے کے ثبوت ملے۔