میرواعظ کا کشمیر میں بڑے پیمانے پر نظربندیوں اور گھروں کو مسمار کرنے پر غم و غصہ کا اظہار

تاثیر 24 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 24 جولائی:میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، پچھلے کچھ دنوں کے دوران کشمیر بھر میں نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر نظربندیوں، پوچھ گچھ اور ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا، جس میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو اٹھایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد، حکومت کے اس دعوے کے بعد کہ دہشت گردی ختم ہو گئی ہے، ان اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ہر انسانی جان لینا غلط اور ناقابل قبول ہے، لیکن کسی ایک کی طرف سے تشدد کی کارروائی سب کے لیے اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی۔ قتل کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ لیکن معصوم نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے اور ان کو اذیت میں مبتلا نہ کیا جائے۔ مشتبہ دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار کرنے، ان کے خاندانوں کو بے گھر کرنے کی رپورٹ غیر منصفانہ اقدام ہے۔