بیٹی کی شادی کی مخالفت پر ماں کا تیز دھار ہتھیار سے قتل، داماد سمیت تین گرفتار

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

باندہ، 12 جولائی : اترپردیش کے باندہ ضلع کے بسنڈا تھانہ علاقے کے تحت واقع کوراہی گاؤں میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سنیچر کی دیر شام، ایک نوجوان نے ایک خاتون کو تیز دھار ہتھیار سے بے دردی سے قتل کر دیا کیونکہ اس نے اپنی بیٹی کی اس سے محبت کی شادی کی مخالفت کی تھی۔ اس سنسنی خیز جرم سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں داماد سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بانو (46) زوجہ مرحوم راجوساکن کوراہی گاؤں کی بیٹی عالیہ کا معاشقہ اسی گاؤں میں رہنے والے لکشمی کے بیٹے لوکش ورما سے چل رہا تھا۔ جب بانو کو اس رشتے کا علم ہوا تو اس نے سختی سے مخالفت کی۔ وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کی بیٹی لوکشسے شادی کرے۔ اس کے باوجود بیٹی نے اپنی ماں کی خواہشات سے انکار کیا اور لوکش سے شادی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کے بعد بھی ماں نے اس کی مخالفت جاری رکھی۔ اس سے مشتعل ہو کر ملزم نے ہفتہ کی دیر رات اپنی ساس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔