منشی کی لاش مشکوک حالات میں برآمد، ایف ایس ایل کی تفتیش شروع

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 18 جولائی: پولیس نے نوگچھیا پولیس ضلع کے پربتہ تھانہ علاقہ میں ایک زیر تعمیر پنچایت سرکاری عمارت سیہفتہ کے روزپولیس نے مشتبہ حالات میں ایک منشی کی لاش برآمد کی۔ واقعہ کی اطلاع صبح 10 بجے کے قریب پولیس کو ملی اطلاع ملتے ہی پربتہ تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اس کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور نوگچھیا کے سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ کرلیا ہے اور ایف ایس ایل (فارنزک سائنس لیب) ٹیم کے ذریعہ سائنسی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ متوفی کی شناخت 33 سالہ برجیش کمار ولدنتیا نند یادو ساکن آشرم ٹولہ تھانہ دوا کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ زیر تعمیر پنچایت گورنمنٹ بلڈنگ میں منشی کے طور پر کام کر رہا تھا۔