تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 16 جولائی :بھارت کے ڈیپ ٹیک پلیٹ فارم ٹون ٹیگ نے بینکاری شعبے کے لیے اپنے نئے وائس فرسٹ بزنس اسسٹنٹ “ای کوشا” کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی بینکوں کو کسی اضافی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیے بغیر براہ راست تاجروں کے کاؤنٹر پر مختلف مرچنٹ بینکاری خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔ بھارت کے 80 ملین سے زائد مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے اس پلیٹ فارم میں کمپنی کی ملکیتی ایج اے آئی اور کانٹیکسچوئل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو ادائیگی، بینکاری اور مصنوعی ذہانت کو ایک ہی ڈیوائس میں یکجا کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ای کوشا عام ادائیگی قبول کرنے والے آلات کو مکمل بینکاری ٹچ پوائنٹس میں تبدیل کر دیتا ہے، جس سے بینک اپنے روزمرہ کے کاروبار کے دوران تاجروں سے براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے بینک روایتی انفراسٹرکچر پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک ہی ڈیوائس سے مختلف بینکاری خدمات فراہم کر سکیں گے، تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور نئی کراس سیلنگ کے مواقع بھی حاصل کریں گے۔

