راجامولی نے فلم وارنسی سے پرینکا چوپڑا کا نیا لک جاری کیا

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،18 جولائی:ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی انتہائی متوقع فلم ’وارنسی‘ سے اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نیا لک ان کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردیا گیا ہے۔ راجامولی نے سوشل میڈیا پر فلم سے پرینکا کی دو نئی تصویروں کا اشتراک کرتے شائقین ان کے کردار ’’منداکنی‘‘ سے متعارف کرایا۔ یہ تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس سے فلم کے تعلق سے فلم شائقین کے تجسس میں مزید اضافہ ہوگیا۔
راجامولی نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ جب ‘منداکنی’ مسکراتی ہے تو ان کے چہرے پر سادگی اور نزاکت نظر آئی ہے، لیکن ان کی خاموشی اور ان کی آنکھوں میں عزم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔ جاری کردہ تصاویر میں ایک طرف پرینکا سنجیدہ انداز میں نظر آرہی ہیں تو دوسری تصویر میں وہ پہاڑی پس منظر کے درمیان مسکراتے ہوئے چھلانگ لگاتی نظر آرہی ہیں جس سے ان کے کردار کے مختلف شیڈز کی جھلک نظر آتی ہے۔