طلباسے بھری اسکول بس پلیا پر لٹک گئی،بال بال بچے طلبا

تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مہوبا، 17 جولائی: اترپردیش کے مہوبا ضلع کے مہوبکنٹھ تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے اسکولی بچوں سے بھری بس پلیا پر جا کر ہوا میں لٹک گئی۔ بس میں سوار بچوں میں چیخ و پکار مچ گئی ۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے گاؤں والوں نے ریسکیوکر تمام بچوں کو بحفاظت بس سے باہر نکالا۔مہوبکنٹھ میں واقع وسنت ویلی پبلک اسکول کی بس صبح بچوں کو اسکول لے جارہی تھی۔ بس میں تقریباً 40 طلبہ سوار تھے۔ بس میں سفر کرنے والے اسکول کے طالب علم رضوان نے بتایا کہ بس ڈرائیور پیچھے رہ جانے والے ایک بچے کو لینے کے لیے بس کھڑی کر خود اسے لینے چلا گیا۔