تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 08/ جولائی (تاثیر بیورو) بھارتیہ جنتا مزدور سیل (بی جے ایم سی) کے مغربی بنگال ریاستی دفتر میں منگل کو بھارت کیسری ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی تصویر پر گلپوشی اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے ان کی قومی خدمات، حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ’’ایک دیش، ایک جھنڈا، ایک آئین‘‘ کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی آج بھی ملک کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
تقریب میں بھارتیہ جنتا مزدور سیل کے قومی صدر ڈاکٹر ارنب چٹرجی، قومی یوتھ صدر دیپک شرما، قومی نائب صدر ارمان گنگولی اور قومی کوآرڈینیٹر نرمل منڈل نے شرکت کی۔
ریاستی قیادت میں ریاستی کارگزار صدر دیویندر ناتھ داس، خواتین ونگ کی ریاستی صدر مایا باگ، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر منپریت سنگھ گریوال، ریاستی نائب صدور دیب جیوتی کر، مرنمئے دھار اور منوجیت منڈل، ریاستی جنرل سکریٹری وسیم احمد، جنوبی کولکاتا کے صدر مہیش بالمیکی اور عبدالسلام عرف راج بھائی سمیت تنظیم کے متعدد عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے افکار پر عمل کرنے اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

